پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، محرم الحرام میں خودکش حملے کے منصوبہ ساز ضمانت پہ رہا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دہشتگرد ملزمان کو مقامی عدالت نے ضمانت پہ رہا کردیا ہے۔ پیشہ ور، قاتل مشتبہ دہشتگردوں کی رہائی ایک ایسے موقع پہ عمل میں آئی ہے کہ جب ملک بھر میں عام محض چند روز کے بعد عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور ملک کے کئی شہروں میں ہائی الرٹ ہے اور کئی سیاستدانوں کو دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر اپنی انتخابی مہم بھی معطل کرنی پڑی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نمبر 1V ڈی آئی خان نے 2008ء میں تھانہ کینٹ کی حدود سے گرفتار تین ملزمان اعتزاز شاہ ولد اظہر شاہ سکنہ مانسہرہ، عصمت علی ولد گل میدان سکنہ کرک او رشیر زمان ولد اکبر محسود سکنہ لدھا حال طارق آباد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو 5 لاکھ روپے تین نفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ملزمان کو کینٹ پولیس نے 19 جنوری 2008ء میں محرم الحرام کے دوران گرلز کالج نزد سنٹرل جیل سے موٹر کار سے گرفتار کیا تھا۔ اعتزاز سے 10 ہزار روپے نقد اور مختلف مدارس کے تعارفی کارڈز اور مختلف موبائل، عصمت اللہ سے ایک ہزار روپے نقد اور مدارس کے کارڈز برآمد ہوئے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے محرم الحرام کے دوران خودکش حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اعتزاز ملک کی اہم شخصیت کے قتل کے واقعے میں بھی ملوث رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button