Uncategorized

چپ تعزیہ کے جلوسوں کے روٹس اور مرکزی اجتماع گاہوں پر سکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے صوبے بھر اور باالخصوص کراچی میں آٹھ ربیع الاول کے روز برآمد ہونیوالے چپ تعزیہ کے جلوسوں، جلوسوں کے روٹس اور مرکزی اجتماع گاہوں پر سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس مربوط اور غیر معمولی بنایا جائے، اس ضمن میں مجموعی پولیس ڈپلائمنٹ کی باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے جاری ہدایات میں مزید کہا کہ لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر،م یرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور باالخصوص کراچی میں سکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام تر فوکس 12 ربیع الاول کے مرکزی اجتماعات، جلوسوں، محافل میلاد، نعت، وعظ، تقاریر و دیگر کی سکیورٹی پر رکھا جائے، اس ضمن میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت اور انکی تجاویز کی روشنی میں مرتب کردہ سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button