پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: شیعہ نوجوان فراز حسین شہید اور والدممتاز حسین زخمی

عینی شاہدین نے شیعیت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان سلفی ناصبی یزید صفت درندوں نے فراز حسین اور ممتاز حسین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کیلئے جارہے تھے شہید کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ انچولی میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ شہید کے والد کومقامی اسپتا ل میں داخل کردیا گیا ہے۔
جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کے علماء و عمائدین نے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ہونے والی فرقہ وارانہ دہشتگردی کو فی الفور لگام دیا جائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔