Uncategorized

امامیہ سکاؤٹس کی آئیڈیل شخصیت سرکار ابوالفضل عباس علمدار کی ذات مبارکہ ہے، زاہد مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امامیہ چیف سکاؤٹ زاہد مہدی نے تمام امامیہ سکاؤٹس کو امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر شخص یا ادارہ کسی شخصیت کو اپنا آئیڈیل تصور کرتا ہے اور امامیہ سکاؤٹس کی آئیڈیل شخصیت سرکار ابوالفضل عباس علمدار کی ذات مبارکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکاؤٹس کی خصوصیات میں سے اہم وفا اور اطاعت گزاری ہوتی ہے اور ابوالفضل عباس علمدار کی وفا و اطاعت کی مثال میدان کربلا میں اپنے وقت کے آقا و امام حسینؑ کی اطاعت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 شعبان حضرت عباس علمدار کے یوم ولادت کی مناسبت سے یوم وفا کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کے شعبہ سکاؤٹنگ کے زیراہتمام ملک بھر کے اہم مقامات پر علم غازی عباس پر سکاؤٹ سلامی پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں منعقد ہونیوالی تقاریب میں امامیہ سکاؤٹس اور مومنین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ روحانیت و معرفت، تسلیم و رضا، علم و حلم اور وفا کے عرش کا نام ہے، ان کی پاکیزہ زندگی سے اطاعت امام کا درس ملتا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں اطاعت امام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اسی لئے 4 شعبان کو امامیہ سکاؤٹس اپنے آئیڈیل حضرت عباسؑ کے یوم ولادت کو بعنوان یوم وفا مناتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی ڈویژن کی جانب سے ولادت حضرت غازی عباس علمدار کے پر مسرت موقع پر ترانہ بھی ریلیز کیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button