Uncategorized
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سانحہ اوماڑہ کی مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے سانحہ اوماڑہ میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان آئی ایس او جلال حیدرنے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے،دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو آزاد نہ کیا جاتا تو ایسے واقعات جنم نہ لیتے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں انڈیا،اسرئیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہیں اوماڑہ سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔