پاکستانی شیعہ خبریں

رمضان میں امام بارگاہوں اور مساجد کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے، ڈی پی او اورکزئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی قیادت میں اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں رمضان سکیورٹی پلاننگ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی دستوارعلی، ڈی ایس پی محبوب خان، ڈی ایس پی عمر زمان اور ڈی ایس پی سکندر سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے آنے والے رمضان کیلئے سکیورٹی پلان پر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کو بھی رمضان کے بابرکت موقع پر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام امام بارگاہوں مساجدوں اور بازاروں میں فل پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button