21 رمضان تک لاپتہ عزادار بازیاب نہ ہوئے تو یوم علیؑ کے جلوس احتجاج میں تبدیل ہوجائیں گے، راشد رضوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا صدارتی کیمپ آفس کراچی کے باہر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلیے دیا جانے والا دھرنا 9ویں روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا صدارتی کیمپ آفس کراچی کے باہر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلیے دیا جانے والا دھرنا 9ویں روز بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز دھرنے کے ناصران راشد رضوی، صغیر عابد اور سہیل مرزا کی قیادت میں وفد نے صدارتی کیمپ آفس میں گورنر سندھ سے مذاکرات کیے تھے تاہم دھرنے کے منتظمین کے مطابق معاملات پر ڈیڈلاک تا حال برقرار ہے اور دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دھرنے کی قیادت کرنے والے راشد رضوی اور دیگر رہنماؤں نے اس عزم کا ارادہ کیا ہے کہ جب تک تمام لاپتہ عزادار بازیاب نہیںہوتے دھرنا جاری رہے گا۔راشد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر 21 رمضان تک لاپتہ عزادار بازیاب نہ ہوئے تو ملک بھر کے یوم علی کے جلوسوں کو احتجاج میں تبدیل کردیا جائے گا۔