گلگت میں سیکورٹی فورسز کا گشت ، مواصلاتی نظام جام کر دیا گیا، ، بلتستان سے 25 ہزار جوانوں کا گلگت کی جانب مارچ
چلاس کے نزدیک دہشت گردوں کی سفاکانہ فائرنگ سے گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کی مظلومانہ شہادت کے بعد اٹھنے والی احتجاج کی لہر کے پیش نظر گلگت شہر کو سیل کر دیا گیا ، اس وقت پو رے شہر میں فوج اور سیکورٹی فورسز گشت کر رہی ہیں اور ملحقہ علاقوں سے گلگت جانے والی تمام سڑکیں اور شاہراہیں بند ہیں ، گلگت شہر میں موبائل نیٹ ورک اور دیگر مواصلاتی جام کر دیا گیا ، تاہم علاقہ
کے مکین کرفیو کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گلگت کا رخ کر رہے ہیں ،
علاقہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگر اور اس کے مضافات سے ہزاروں افراد جلوس کی شکل میں ڈینور تک پہنچ چکے ہیں ، ادھر سکردو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 25 ہزار جوان سکردو اور گمبہ سے گلگت کی جانب روانہ ہو چکے ہیں اور پورے علاقہ میں چلو چلو گلگت چلو کی صدائیں گونج رہی ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردی میں ملوث ایک شخص کی گرفتاری کے خلاف ایک کالعدم تنظیم نے ہڑتال کی کال دی تھی ، ہڑتال کے دوران شہر میں توڑ پھوڑ کی گئی ،دستی بموں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور شیعہ آبادیوں پر بھاری اسلحے سے حملے کیے گئے جس کے نتیجہ میں بیسوں افراد زخمی ہوئے جبکہ چلاس کے نزدیک دہشت گردوں نے راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بسوں سے اتار کر گلگت ، سکردو اور دیگر علاقوں کے مسافروں گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا جس کے نتیجہ 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔