مشرق وسطی

پہلی بارایک خاتون، قطری وزارت خارجہ کی ترجمان مقرر

قطری حکومت نے پہلی بار ایک خاتون کو قطری وزارت خارجہ کی ترجمان مقرر کیا ہے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں روسیا الیوم نے رپورٹ میں کہا ہے کہ قطری حکومت نے پہلی بار ایک خاتون کو قطری وزارت خارجہ کی ترجمان مقرر کیا ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے پہلی بار قطری خاتون لولو راشد الخاطر کو قطری وزارت خارجہ کا ترجمان مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر پر سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات نے دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کررکھا ہے جبکہ قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے الزامات کو رد کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button