دنیا

اقوام متحدہ کے مالی ذخائر اکتوبر کے آخر تک ختم ہو سکتے ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بین الاقوامی تنظیم کو تقریبا 23 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کے مالی ذخائر رواں ماہ اکتوبر کے اواخر تک ختم ہو سکتے ہیں۔

پیر کے روز ادارے کے ملازمین کے نام ایک پیغام میں سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ رواں سال کے آخر تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا لازم ہے۔ (اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں 37 ہزار کے قریب افراد کا کر رہے ہیں)۔

گوٹیرس کے مطابق سال کی آخری سہ ماہی کے دوران اخراجات پر روک لگانے کی غرض سے کانفرنسوں اور اجلاسوں کا التوا اور ادارے کی متعدد خدمات میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ’’ابھی تک رکن ممالک نے 2019 کے بجٹ میں درج سرگرمیوں کے لیے مطلوب مجموعی رقم کا صرف 70 فی صد ادا کیا ہے‘‘۔ اس حوالے سے گوٹیرس نے 4 اکتوبر کو رکن ممالک کے نام تحریر بھی ارسال کی جس میں تفصیل سے بتایا گیا کہ عمومی بجٹ کے تحت درج سرگرمیوں کو حرج کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ گوٹیرس نے اس سے قبل رواں سال رکن ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تنظیم کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر دیں تا کہ مالیاتی مشکلات سے بچا جا سکے ، مگر رکن ممالک نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔

گوٹیرس نے نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی مالی پوزیشن کے ذمے دار تنظیم کے رکن ممالک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button