مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کی زمینوں اور کشتیوں پر فائرنگ اور گاڑیوں پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کی کشتیوں اور زرعی زمینوں پر فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے مشرق میں جبالیا اور خزاعہ کے مشرق میں زرعی زمینوں کی جانب فائرنگ کی۔

غزہ کے مغرب میں اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیووں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی شدت نے فلسطینی ماہی گیروں کو ساحل پر واپس انے پر مجبور کر دیا۔ فائرنگ کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے رام اللہ اور نابلس شہروں کے درمیان سڑک پر چلتی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق متعدد گاڑیوں کو اس وقت نقصان پہنچا جب صیہونی آبادکاروں نے غیر قانونی صیہونی بستی معاليۃ ليفونا کے ساتھ واقع اللبان الشرقيۃ گاؤں کے جنوبی حصے میں گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

صیہونی آبادکاروں نے دوسرے ڈرائیوروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button