دنیاہفتہ کی اہم خبریں

دو قصائیوں کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کا قیام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صحافی جمال خاشوگجی کے قاتل قصائی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارت میں لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم قصائی نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ریاض اورنئی دہلی کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی،رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں تعلقات کو مزید خوشگوار اور مستحکم بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان شراکت اور تعاون کے امکانات کو زیر بحث لایا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاست، معیشت، سیکورٹی، دفاع اور لیبر فورس کے شعبوں میں دو طرفہ خصوصی تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے آخر میں وزیراعظم مودی اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودیہ اور بھارت کے درمیان مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ایک ’اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل‘ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہنے والے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن مودی سے یارانے کو ہمیشہ پاکستان پر ترجیح دی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button