دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ترکی نے دہشتگردوں کی حمایت کرکے معاملے کو مزید پیچیدہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نماریا زخارووا نے کہا ہے کہ ترکی نے شام کے صوبہ ادلب میں اپنی فوج کے ذریعہ دہشت گردوں کی حمایت کرکے معاملے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے ترکی کا یہ عمل انقرہ اور مسکو معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ روسی وزارت خآرجہ کی ترجمان نے کہا کہ روس کو ترکی کے اس اقدام پر شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ ترکی نے ادلب میں دہشت گردوں کی حمایت کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ترک فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ ملکر شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے شروع کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں ادلب میں حالات مزيد پچيدہ ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button