دنیا

سلامتی کونسل سے امریکی درخواست غیر قانونی ہے: چین

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مستقل مندوب ژان جون نے سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں کہا ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ سے جوہری معاہدے اور قرارداد 2231 کی بدستور خلاف ورزی کی ہے لہذا اسے قرارداد 2231 کی شق نمبر 11 کے میکینزم کے استعمال کا کوئی حق نہیں ہے۔

چین کے مستقل مندوب نے امریکہ کی جانب سے ایران کیخلاف اسنیپ بیک میکینزم کی باضابطہ اپیل کے مسترد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو گیا ہے لہذا اس کی یہ اپیل غیر قانونی ہے۔

ژان جون نے امریکہ کی جانب سے قرارداد 2231 کی شق نمبر 11 کے نفاذ کی اپیل کے سیاسی نتائج پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی درخواست پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

چینی مندوب نے اقوام متحدہ سے اس حوالے سے باہمی مشاورت کیلئے سلامتی کونسل کے غیر سرکاری اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی حکومت، ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی سے 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی جوہری معاہدے میں شراکت دار بننے اور اسے جوہری معاہدے کے تحت قرارداد 2231 کے میکینزم کے استعمال کرنے کے حق کا دعوی کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button