مشرق وسطی

ہندوستانی قابض فوجیوں کا کشمیری عزاداروں کےخلاف آنسوگیس اور لاٹھی چارج کا استعمال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں نازک صورتحال، قابض ہندوستانی فوجی محاصرے اور مختلف پابندیوں کے پیش نظر عزاداروں کو مجلس عزاء اور جلوس نکالنے میں سخت دشواری۔ کشمیر سے موصولہ رپورٹیں یہ بتاتی ہیں کہ عوام کو عزاداری کرنے میں بھی ہندوستانی فورسز کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا ہے اور آج عزاداروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ٹکراؤ بھی ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے امام حسین علیہ السلا کے عزاداروں پر آنسو گیس کے گولے داغ کر انہیں عزاداری سے روکنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ قابض ہندوستانی فوج ہر سال ماہ محرم الحرام میں مجلس عزء امام حسین ع میں رکاوٹ کھڑی کرتے ہیں اور کشمیر میں حالات کو خراب کرنے کی کشش کرتے ہیں۔ اس وقت بھی عزاداروں پر بدترین قسم کا تشدد کیا گیا ہے اور سینکڑوں عزاداروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ہندوستانی یزیدی فوج نے مذہبی آزادی کو کچلتے ہوئے عزادار خواتین سے بھی بدتمیزی کی اور خواتین پر بھی لاٹھی چارج کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button