مشرق وسطی

یمن میں عید میلاد النبی ﷺ کا سب سے بڑا اجتماع

اگر دنیا بھر میں عید میلاد النبیﷺ کے جشن کے اجتماعات پر ایک نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ شاندار، عظیم الشان اور سب سے بڑا اجتماع یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہوتا ہے۔

جھوٹا تاثر
آج کل فرانس کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کے موقع پر بہت سے لوگ یمن کے عید میلاد النبیﷺکے اجتماع کی تصاویر نشر کرکے یہ جھوٹا تاثر دے رہے ہیں گویا یہ چارلی ہیبڈو کے خلاف احتجاج ہے۔ خدا کرے کہ ایسا یا اس سے زیادہ بڑا احتجاج ہو لیکن ایسا ابھی تک ہوا نہیں ہے کیونکہ کسی جمعراتی شاہ، کسی جلالی، کسی مولوی مینڈک کو انکے ناصبی آقاؤں کے بخشو نے ایسا حکم جاری نہیں کیاجیسا کہ امام حسین علیہ السلام کی یاد منانے والوں کے خلاف جاری کیا تھا اور تب انہوں نے بنو امیہ کی محبت میں بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ لیکن اب یہ سب بہت نپے تلے اندازمیں ڈرامہ کررہے ہیں۔

آقائے نامدار سرور کائنات خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ
لیکن یمن آقائے نامدار سرور کائنات خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے لاڈلے نواسے جوانان جنت کے سردار امام حسین علیہ السلام کے عاشق شیعہ حوثی زیدی تحریک کے رہنماؤں اور حامیوں کا ملک ہے۔ یمن کے شیعہ زیدی حوثی ہر سال مولا و آقا حضرت محمد خاتم الانبیاء ﷺ کے نوری وجود کی خاک پر آمد کی وہ دھوم ڈالتے ہیں کہ روئے زمین پر اسکی نظیر نہیں ملتی۔

جنگی طیاروں کی بمباری کے باوجود جشن عید میلاد النبی ﷺ
شاید یہی وجہ تھی کہ بنوامیہ کے ناصبی افکار کے وارث سعودی و امارارتی و بحرینی ہابی بادشاہوں نے عاشقان رسول اکرمﷺ پر جنگ مسلط کردی۔ نہ صرف خود یمن پر جارحیت کا آغاز کیا بلکہ اپنے پراکسی سلفیوں کو بھی عاشقان رسول اکرم ﷺ کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا حکم جاری کیا۔

یمن میں عید میلاد النبی ﷺ کا سب سے بڑا اجتماع
یمن کے مظلوم شیعہ زیدی حوثی سعودی، اماراتی بحرینی جنگی طیاروں کی بمباری کے باوجود جشن عید میلاد النبی ﷺ منارہے ہیں۔ یہ لوگ عاشق رسول ﷺ، حضرت اویس قرنی ؓ کے سچے پیروکار ہیں۔

زیدی حوثی یمنی شیعوں کے جشن عید میلاد النبیﷺ کی تصاویر
لیکن آج دیوبندی مسلک کے ایک یوٹیوب چینل پر، دیگر تکفیریوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہی زیدی حوثی یمنی شیعوں کے جشن عید میلاد النبیﷺ کی تصاویر شایع کرکے اسکا کریڈٹ بھی وہ خود لینا چاہتے ہیں۔ حالانکہ یہ تکفیری ناصبی تو عید میلاد النبیﷺ کے قائل ہی نہیں۔ حتیٰ کہ یمن کے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے اس عظیم الشان اجتماع کا کریڈٹ تو جمعراتی شاہ مظفر آل مروان بھی نہیں لے سکتا۔ یہ لوگ سادہ لوح عام مسلمانوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ ورنہ دنیا بھر میں فیکٹ چیک والے طبقے نے ان منافقین کی منافقت کو بے نقاب کردیا ہے۔
روئے زمین پر امت اسلامی ایک جسم واحد کی مانند
اگر کسی کو دیکھنا ہو کہ روئے زمین پر امت اسلامی کس طرح ایک واحد جسم کی مانند عید میلاد النبیﷺ مناتی ہے تو وہ یمن، ایران، عراق جاکر آنکھوں سے مشاہدہ کرلے۔ یہ شیعہ مسلمان ہیں جو اپنے سنی بھائیوں کو ساتھ ملاکر 12ربیع الاول سے ہفتہ وحدت مسلمین منانے کا آغاز کرتے ہیں۔ کیونکہ مولائے کل ختم الرسل حضرت محمد ﷺ سے بڑھ کر کون اولاد آدم اور خاص طور پر مسلمانوں و مومنین کے کے لیے مرکز اتحاد ہوسکتا ہے!؟۔

عید میلاد النبی ﷺ کواتحاد امت کی علامت
پاکستان میں بھی یہ روایت کسی حد تک قائم ہے۔ البتہ اس مرکز اتحاد پر یکجائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جمعراتی شاہ مظفر آل مروان جیسے لوگ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ در اصل ایک مائنڈ سیٹ کا نام ہے جو بنو امیہ کی ناصبی فکر کے وارث ہیں۔ انکے ہوتے ہوئے محمد ﷺ وآلؑ محمد ﷺ کے پیروکار اور محب پاکستان میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کواتحاد امت کی علامت ثابت کر دکھاتے ہیں۔

نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول
شیعہ مسلمانوں کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نہ صرف یہ کہ از خودجشن میلاد کے اجتماعات، جلوس اور محافل ہوتیں ہیں بلکہ اپنے اہل سنت بھائیوں کے میلاد جلوسوں کی راہ میں بھی اسی طرح سبیلیں لگاتے ہیں جیسے محرم میں سبیلیں لگائی جاتیں ہیں۔ اور عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر اگر کسی کو ابلیس کو دیکھنا ہو تو وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات چلاجائے یا ان کے ہم مسلک سعودی ناصبیت کے پیروکاروں کو دیکھ لے۔ تب ایک عام مسلمان کو سمجھ آجائے گی کہ اس شعر کا حقیقی مصداق ہے کون؟

نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button