Uncategorized
ہمیں پتہ ہے غم کیا ہوتا ہے سید مراد علی شاہ
شیعہ نیوز:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ دو روز پہلے کوئٹہ آنا چاہتے تھے لیکن حکومت بلوچستان سےاجازت نہیں ملی، اندوہناک واقعہ پر آپ کے دکھ میں شریک ہونے آئے ہیں۔
وزیر اعلی سندھ نے کوئٹہ میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت جلد سے جلد وحشی قاتلوں کو گرفتار کرے اور ملزمان کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری پارٹی شہداء کے کئی جنازے اٹھا چکی ہے، ہمیں پتہ ہے غم کیا ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور آپ کو صبر دے، سندھ کے عوام اور حکومت سندھ کی طرف سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی میں بھی لوگ سراپا احتجاج ہیں اور دھرنے پر بیٹھے ہیں، ہم دھرنے کے شرکاء کو سیکیورٹی دے رہے ہیں۔