پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، تکفیری دہشتگرد کمانڈر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں سی ٹی ڈی کی حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ گرفتار۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار تکفیری دہشتگرد نے تخریبی کارروائی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی تھی۔دہشتگرد ذاکر اللہ نے 2011 میں سفری میں ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا۔حملے کے دوران ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں گلگت بلتستان میں را کی مداخلت کو ختم کیا جائے، مہدی شاہ کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد ذاکر نے 2011 میں 60 راکٹ لانچرز ساتھیوں کے ہمراہ مہمند ایجنسی (موجودہ ضلع) سے افغانستان اسمگل کئے۔

سی ٹی کے مطابق 2012 میں دہشتگرد ذاکر نے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر باجوڑ میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ دہشتگرد نے افغانستان سے واپس آکر 2014 میں 2 افراد کو قتل کیا اور واپس افغانستان فرار ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button