پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاپتہ افراد کیس میں عدم پیشرفت،عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی، لوگ رل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی۔ پیش رفت نہ ہونے پر عدالت شدید برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حال یہ ہوچکا ہے کہ درخواست گزاروں نے پیش ہونا چھوڑ دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہم شہداء کے وارث ہیں، اپنی جانیں دے کر پاکستان کا دفاع کیا

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ لوگوں کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ رہا ہے، تفتیشی افسر چلے آتے ہیں ایک پرنٹ آؤٹ لے کر، جب تک تنخواہیں نہیں بند کریں گے کام نہیں چلے گا، آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی، لوگ رل رہے ہیں، بار بار احکامات کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔

عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے کئی بے گناہ شیعہ عزادار لاپتہ ہیں جن کے والدین اپنے پیاروں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن اداروں کی جانب سے ان کی کوئی خبر نہیں دی جاتی جبکہ کئی لاپتہ عزاداروں کے والدین ان کا انتطار کرتے کرتے اس دار فانی ے کوچ کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button