پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خدا کی رضا حاصل کرنے کیلیے حضرت فاطمہ ؑ کو راضی رکھنا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جماعت اہل حرم کے زیراہتمام "خاتون جنت کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مضبوط اور باعظمت معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی طرز زندگی کو ڈھالیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ خاندان رسالت وہ عظیم اور بےمثال گھرانہ ہے جس کی اطاعت میں دنیا و آخرت کی سرخروئی ہے۔ انسانیت کا معیار عقل ہے۔ عقل طبعی میلان سے دوری اور رب کائنات کی قربت کے حصول پر زور دیتی ہے اور جو کوئی خدا کی رضا کا متمنی ہے اسے خاتون جنت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کو راضی رکھنا ہوگا۔ یہ وہ ہستی ہیں جو خالق دوجہاں کی رضا کا منشیٰ اور خیر کثیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتون جنت کی ذات مبارکہ کی زندگی کے تمام پہلو ہمارے لیے رول ماڈل ہیں۔ دور حاضر میں یورپی معاشرے کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے خاندان کا وجود تباہ ہو رہا ہے۔ ثقافتی یلغار، غیر ملکی لٹریچر، یورپین لائف سٹائل اور ڈراموں کے ذریعے رشتوں کا تقدس غیر محسوس طریقے سے ختم کیا جا رہا ہے۔ حیا و پاکدامنی کی تنزلی ہمارے سماجی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے کی طرف لے جا رہی ہے۔ خاندان کسی بھی معاشرے کی اکائی ہوتے ہیں۔ جب خاندان کا وجود اپنی عفت و وقار کھونے لگتا ہے تو معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کی 8 پسندیدہ غذائيں

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ مضبوط اور باعظمت معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی طرز زندگی کو ڈھالیں۔ خاندان رسالت کی حقیقی اطاعت سے پاکدامنی، عفت، ایثار، طہارت، عشق خدا، بندگی اور قران سے اُنس حاصل ہوگا۔ زندگی میں سکون اور ذہنی وجسمانی تناؤ سے آزادی کا واحد اور بہترین نسخہ محمد و آل محمد کی اطاعت ہے۔

کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہاحجت خدا ہیں جو عصمت کبریٰ کی منزل پر فائز ہیں وہ معصومہ و ہادیہ ہیں جن پر اللہ کا انعام ہوا۔ ان کی پاکیزہ آغوش میں تاریخ بشریت کی ان عظیم ہستیوں نے پرورش پائی جنہوں نے استکباری قوتوں کے ناپاک ارادوں کو پاش پاش کر کے دین اسلام کو سربلند کیا۔ ایک انقلابی ماں نے اپنی اولاد کو شجاعت، استقامت اور شرافت ورثے میں عطا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button