مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امارات کے نزدیک ایک اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ

شیعہ نیوز:بعض اخباری ذرائع نے امارات کے قریب صیہونی حکومت کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اخباری ذرائع نے منگل کے دن امارات کے ساحل کے قریب صیہونی حکومت کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی خبردی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کا ایک بحری جہاز امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے ساحل پر حملے کا نشانہ بنا ہے۔ مقامی ذرائع نے بھی خبردی ہے کہ ” ہاپیریون ری” نامی بحری جہاز ایک اسرائیلی کمپنی کی ملکیت ہے۔

صیہونی حکومت کے نیوز چینل 12 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ” ہایپریون ری” نامی بحری جہاز کو امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے ساحل کے قریب ایک راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button