پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی اہم ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر سربراہ تحریک اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور پیر نورالحق قادری کے درمیان قومی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال بالخصوص افغانستان کے بدلتے حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں شخصیات نے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام حسینؑ کے عزادار ،یزید بن معاویہ کے حامیوں کیخلاف میدان میں آگئے

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا کا بےہنگم استعمال معاشرے میں افتراق و انتشار کا سبب بن رہاہے، تمام مسالک کےسنجیدہ اور جید علمائے کرام کو ملک دشمن قوتوں کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ ہوکر اپنے اپنے مسالک کے پیروکاروں کو احترام باہمی، برداشت اور مقدسات کی تکریم کی نصیحت کرنا ہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button