مشرق وسطی
سعودی عرب کا یمن میں وحشیانہ حملہ، 2 شہری شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) المسیرہ کے مطابق، سعودی عرب کے فوجیوں نے صوبہ صعدہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 یمنی شہری شہید ہوئے۔
گزشتہ منگل کو بھی سعودی اتحاد کے توپوں کے گولے داغے جانے سے 4 یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔