
دنیا
کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا کے علاقہ اوڑی ميں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو شہید کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا کے علاقہ اوڑی ميں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے اُوڑی میں ایک ہفتے سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 7 افراد شہید ہو چکے ہیں۔