مشرق وسطی

یمنی فوج نے امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا

شیعہ نیوز:یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جیزان کے علاقے میں سعودی اتحاد کا امریکی ساخت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق RQ-20 قسم کا امریکی ساخت کا یہ سعودی ڈرون طیارہ، جیزان کی فضا میں اپنے مشن پر تھا جسے یمن کی مسلح افواج نے جمعرات کو مار گرایا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ تباہ ہونے والے اس ڈرون طیارے کی تصاویر جلد ہی وائرل کردی جائیں گی۔

اس سے قبل بدھ کے روز بھی یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے CH-4 قسم کا چینی ساخت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔ یمنی کی مسلح افواج نے رواں مہینے کے دوران امریکی ساخت کا اسکین ایگل قسم کا بھی ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران یمنی فوج کے حملوں میں سعودی اتحاد کے کئی ڈرون طیارے تباہ ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button