ایران ویانا معاہدے کی عملی تصدیق اور آزمائش کرےگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیانن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیانن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرس کے ساتھ ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ویانا میں ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امیر عبداللہیان نے امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عدم عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرنے کے باوجود ایران ویانا مذاکرات میں سنجیدگی اورحسن نیت کے ساتھ حاضر ہوا ہے اور ایران ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
امیر عبداللہیان نے اچھے معاہدے کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اچھا معاہدہ یہ ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں عمل کریں ، ظالمانہ پابندیوں کو ختم کریں تو ایران بھی اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردےگا اور ایران معاہدے کی عملی تصدیق اور آزمائش کرےگا ۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ اور معاہدے پر عمل کرنےکے سلسلے میں ایران کی جانب سے تصدیق اور آزمائش کی درخواست کو منطقی اور معقول قراردیا۔
ایرانی وزير خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ گفتگو میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہا کہ افغان عوام کو اس وقت عالمی برادری کی امداد کی شدید ضرورت ہے کیونکہ موسم سرما میں افغان عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔