مشرق وسطی

آل سعود کی جنگ پسندی عروج پر، دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا کارخانہ بنانے کا اعلان کیا

شیعہ نیوز:سعودی عرب کی دفاعی صنعت کمپنی کے اعلی عہدیدار ولید ابو خالد نے کہا ہے کہ سنہ 2030 سے پہلے دفاعی ضرورت کا آدھے سے زیادہ فوجی سازوسامان ملک کے اندر ہی بنایا جائے گا اور یہ کام ملک کی دفاعی صنعت انجام دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا میں اسلحہ سازی کا سب سے بڑا کارخانہ قائم کرنے کی کوشش میں ہے جہاں دفاع کے مختلف شعبے کی ضرورت کے ساز و سامان ملک کے اندر بنے گا اور اسے قومی کمپنیاں بنائيں گی۔

سعودی عرب کی فوجی صنعت کمپنی کے عہدیدار ولید ابو خالد نے کہا کہ اس کمپنی نے سو فی صد مقامی ڈرون کی ڈیزائن کے لئے ملک کی دوسری قومی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے، اس ڈرون کو ملک کی مسلح افواج خود ہی تیار اور استعمال کریں گی۔

سعودی عرب میں 2022 کی پہلی دفاعی نمائش کا اتوار کو ریاض میں افتتاح ہوا جس میں اس ملک کے اعلی عہدیداروں، فوجی افسروں اور سائنسی حلقوں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button