دنیا
سری لنکا میں5 ہفتوں کے دوران دوسری بار ایمرجنسی نافذ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سری لنکا میں مالیاتی بحران کے باعث 5 ہفتوں کے دوران دوسری بار ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سری لنکن صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ سکیورٹی اور امن عامہ کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
سری لنکن وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 50 ملین ڈالر سے کم رہ گئے ہیں۔
سری لنکا کی بار ایسوسی ایشن نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے صدر ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیں۔
سری لنکن بار ایسوسی ایشن کا یہ بھی کا کہنا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا احترام اور تحفظ یقینی بنایا جائے۔