
مشرق وسطی
شام: کلیسا پر دہشت گردانہ حملہ
شیعہ نیوز: دہشت گرد گروہوں نے حماہ کے مضافتی علاقے السقیلبیہ میں ایک کلیسا میں مذہبی اجتماع کو دہشت گرانہ راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ۔ رپورٹ کے مطابق ایاصوفیہ میں لوگ ایک چرچ میں جمع ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ان علاقوں میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔
دوسری جانب ترک فوج نے شمال مغربی حسکہ میں ابوراسین کے اطراف کے علاقوں پر حملہ کیا جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے اور لوگوں کے گھروں کو خاصا نقصان پہنچا۔
المیادین ٹی وی نے بھی شمالی شام میں ترکی سے وابستہ نیم فوجی دستوں کے حملے اور ایک شخص کے ہلاک اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ واضح رہے کہ ترک فوج گذشتہ ڈھائی برس سے دہشت گردوں کے خلاف مہم کے بہانے شام کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔