پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملکی سلامتی اور وقار پر حملہ ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حقیقی آزادی مارچ میں قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملکی سلامتی ، استحکام اور وقار پر حملہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں وزیر آباد، حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ سے عمران خان زخمی
انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ جیسے قاتل وزیر داخلہ کے ہوتے ہوئے کوئی خیرکی امید نہیں، حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر صورت نتیجہ خیز ہوگی ،حقیقی آزادی کے اس قافلے کواب کسی بزدلانہ وار سے نہیں روکا جاسکتا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کی غلامی سے نجات اور حقیقی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، عمران خان اور تمام زخمیوں کی صحت وسلامتی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔