
مشرق وسطی
صیہونی حملوں میں اسماعیل ھانیہ کی نواسی شہید
شیعہ نیوز: فلسطینی ذرائع نے صیہونی بمباری میں "اسماعیل ھانیہ” کی نواسی "رؤی همام هانیه” کی شہادت کی خبر دی۔ واضح رہے کہ اسماعیل ھانیہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” کے پولیٹیکل بیورو چیف ہیں۔ رؤی همام هانیه میڈیکل کی سٹوڈنٹ تھیں جو کہ غزہ کی پٹی میں "براق” سکول پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئیں۔ یاد رہے کہ تھوڑی دیر قبل فلسطینی میڈیا نے براق سکول پر اسرائیل کے میزائل اور توپ حملے کی خبر دی تھی جس میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسی دوران غزہ کی پٹی میں الشفاء میڈیکل کمپلکس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ براق سکول پر صیہونیوں کے حملے میں شہید ہونے والے 25 افراد کو اس کمپلکس منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج غزہ میں ہسپتالوں سے جنگ کا دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی بمباری سے غزہ کی صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔