
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام تنظیم نو اور ویلکم پارٹی
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام "اسلامیہ کالج یونیورسٹی یونٹ” میں تنظیم نو اور ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈویژنل صدر حسن رضا، سابقہ یونٹ صدر بزرگ ڈاکٹر سید منیر حسین و سینئر اراکین میں سے تنصیر عباس، سید میثم نقوی نے مختلف تنظیمی و تربیتی عنوانات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں سابقہ ڈویژنل نائب صدر مجاہد حسین، شاہ زیب، سید ممتاز نقوی، آصف حسین، محسن علی، سلمان علی اور یونٹ اور کیمپس سمیت دیگر پرائیوٹ ہاسٹلز کے اراکین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو کے اختتام میں ڈویژنل صدر حسن رضا نے نو منتخب یونٹ مسئول کا اعلان کیا اور کوثر حیدر سے حلف لیا۔ پروگرام کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔