اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کا تکفیری دہشت گرد واصل جہنم

شیعہ نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چنیوٹ کے علاقے میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں آئی ایس آئی کے فیصل آباد دفتر پر حملے سمیت پچاس افراد کے قتل میں ملوث تکفیری دہشت گرد غضنفر ندیم اپنے ایک ساتھی سمیت مارا گیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ چنیوٹ کے علاقے میں یہ کارروائی انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی، جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اور اس دوران دونوں دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کی نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری

حکام کے مطابق تکفیری دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، اور وہ 2011 سے مفرور تھا، مختلف ادارے اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جانا جاتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے۔

دہشت گرد فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے سمیت 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ 50 افراد کا قاتل غضنفر ندیم ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button