مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دمشق کے اطراف پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت

شیعہ نیوز: بعض خبری ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق کےاطراف پر حملے کئے ہيں تاہم شامی حکومت نے ابھی اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

شام سے العالم نے خبردی ہے کہ دمشق کی فضا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ اس دوران یہ خبر بھی ملی ہے کہ دمشق ایئرپورٹ کے اطراف میں حملے میں بعض افراد زخمی ہوئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی دفاعی پیشرفت حیرت انگیز ہے، دشمن حملے کی جرائت نہیں کرسکتا، صدر رئیسی

کہا جا رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق میں شہر عقربہ کو نشانہ بنایا ہے تاہم شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے اس کا مقابلہ کیا ہے۔

اس دوران یورو نیوز نے رپورٹ میں کہا ہےکہ زینبیہ کے قریبی علاقوں اور دمشق ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے کو صیہونی حکومت نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

خبروں کے مطابق شامی فوج کا دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے اور دمشق کے نواحی علاقوں میں متعدد دھماکے ہوئے ہيں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button