ھنیہ کے خاندان کے افراد کی شہادت جنگ آزادی کا سنگ میل ہے، مشعل
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس بیرون ملک حماس تحریک کے رہنما خالد مشعل نےکہا ہےکہ صہیونی قابض دشمن کی طرف سے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کا قتل جاری جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ واقعہ اس جنگ کے انجام کو مزید تیز اور غاصب صہیونی دشمن کے خلاف عالمی غیض وغضب میں اضافہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس اپوزیشن الائنس کے اجلاس اور عوامی جلسہ عام میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
مشعل نے ھنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کےحوالے سے منعقدہ تعزیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پہلی جنگ 2008-2009 میں، شیخ نزار ریان شہید ہوئے۔ ان کے بعد وزیر الشیخ سعید صیام نے جام شہادت نوش کیا تو میں نے کہا کہ "جنگ۔ ختم ہو چکی۔ یہ دشمن کے دیوالیہ ہونے کی علامت تھی اور وہ باہر نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا تھا”۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگرچہ اس معرکے میں عظیم شہداء بشمول قائدین، فرزندان اور معزز خاندان شامل ہیں لیکن ہمارے قائد ابو العبد (اسماعیل ھنیہ) کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت اس جنگ میں ایک سنگ میل ہے اور جلد ہی اس جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور یہ واقعہ غاصب دشمن کے خلاف عالمی رد عمل کو مزید تیز کردے گا۔