ایران، مزاحمت اور مظلوموں کا مضبوط سہارا ہے، سید حسن نصر اللہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کی شام اپنے ایک پیغام میں ایرانی میں "مسعود پزشکیان” کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ یقین ظاہر کیا ہے کہ ایران کی جانب سے مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رہے گی۔
سید حسن نصر اللہ نے ایران کے نو منتخب صدر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم آخری فتح تک آپ کے ساتھ راستہ جاری رکھیں گے، اور اس فتح کا ستون مضبوط اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : علامہ شبیر میثمی سے ایرانی وفد کی ملاقات
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کو آپ کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ایران کے بے لوث اور وفادار عوام کے اعلی مقاصد کی تکمیل میں آپ کی مدد کرے۔
انہوں نے مزید کہا: حزب اللہ اور مزاحمتی تحریکوں کی نظر میں ایران، مزاحمت اور مظلوموں کا مضبوط اور مستقل سہارا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے عوام کے منتخب صدر بن گئے۔
ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق، مسعود پزشکیان ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔