علامہ شبیر میثمی کا دورہ میانوالی، تعلیمی اداروں کا دورہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ماڑی انڈس میانوالی میں طلباء و طالبات کے لیے قائم تعلیمی اداروں انڈس ماڈل سکول و کالج اور الفجر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مولانا انتصار حسین نقوی، سکول، کالج اور یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹرز نے سکول و کالج اور یونیورسٹی میں آفر کیے جانے والے تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے ایس یو سی کے مرکزی وفد کو آگاہ کیا اور پورے ڈویژن کے دیگر تعلیمی اداروں کی نسبت انڈس سکول و کالج اور الفجر یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیمی معیار پر بھی بریف کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات
وفد نےسینکڑوں طلباء و طالبات کے لیے قائم انڈس ماڈل سکول و کالج میں مفت تعلیم کی فراہمی کو بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی کا میانوالی کے لیے تحفہ قرار دیا۔
انہوں نے الفجر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی سے ان کے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ لی۔ مرکزی وفد نے تعلیمی میدان میں میانوالی کے ہر دو اداروں کو مثالی بھی قرار دیا۔