دنیا

حزب اللہ کبھی عام اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ نہیں بناتا، اسرائیلی کارکن نے پول کھول دی

شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت کی امدادی ٹیم کے ایک کارکن نے العربی ٹی وی چینل کے صحافی کو بتایا ہے کہ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ شام کے مقبوضہ جولان کے مجدل شمس میں دھماکے کا باعث اسرائیل کے دفاعی سسٹم کا میزائل تھا۔

صیہونی غاصب حکومت نے دعوی کیا ہے کہ شام کے مقبوضہ جولان میں واقع مجدل شمس کو حزب اللہ لبنان نے نشانہ بنایا ہے اور اس حملے میں اب تک بارہ افراد ہلاک اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں اور اسی کو بہانہ بنا کر نسل کش صیہونی حکومت کی فوج نے جنوبی لبنان پر اپنے تازہ ترین حملوں میں پانچ سرحدی دیہاتوں کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی ادارے پاراچنار میں جلد از جلد سیز فائر کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، علامہ رمضان توقیر

اس سلسلے میں اسرائیلی امدادی ٹیم کے ایک کارکن نے کہا ہے کہ چند عینی شاہدوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ آئرن ڈوم سے فائر ہونے والا میزائل فوٹبال گراؤنڈ میں آکر گرا ہے۔ جبل شیخ علاقے کے لوگوں نے بھی جن کا تعلق شام کے مقبوضہ جولان کے دروزی فرقے سے ہے کہا ہے کہ آئرن ڈوم سے فائر ہونے والے میزائل میں انحراف پیدا ہونے کے باعث فٹبال گراؤنڈ میں دھماکا ہوا۔

اس سلسلے میں امریکی صحافی ڈن کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ چھیڑنا چاہتا ہے اور بہانے کی تلاش میں ہے اور اسی بنا پر بلا کسی ثبوت کے حزب اللہ پر الزام لگا رہا ہے۔ لبنان کے ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ ولید جنبلات نے بھی کہا ہے کہ دشمن جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے ، غاصب صیہونی دشمن کا ماضی و حال قتل عام سے بھرا ہوا ہے جو بلاسبب عام شہریوں کے خلاف جرائم و قتل عام کا ارتکاب کرتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button