دنیا

انروا پر پابندی سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا، عالمی ادارہ صحت

شیعہ نیوز: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین میں امدادی کاموں میں سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر صہیونی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گبریاسز نے صہیونی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں امدادی کاموں کے لئے انروا کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور پاکستان کو یقین ہے کہ دہشت گرد گروہ صیہونی حکومت سے قریبی رابطہ رکھتے ہیں

انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے پر پابندی سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ ہفتے صہیونی حکومت نے انروا کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا اور اسرائیلی قانون ساز ادارے نے بھی حکومت کے فیصلے کی تائید کی۔

صہیونی حکومت کے فیصلے کے بعد اقوام متحدہ نے انتباہ کیا ہے کہ انروا کی سرگرمیاں معطل ہونے سے غزہ کے لاکھوں عوام کی زندگی شدید متاثر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button