دنیا

اسرائیلی فوج کے کمانڈر کے بیان نے سب کو چونکا دیا!

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں مزاحمت کی طاقت نہ ختم ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی۔

شمالی غزہ میں واقع جبالیا کیمپ میں تعینات صیہونی فوج کی گیواتی بریگیڈ کے ایک کمانڈر نے صیہونی ٹی وی چینل سے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ جب دو فلسطینی جنگجو مارے جاتے ہیں تو ان کی جگہ چار دوسرے آ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران میں ناکامی کے بعد تلافی کے لئے کوشاں ہے، آیت اللہ خامنہ ای

صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے بھی اس سے قبل اپنی ایک رپورٹ میں مغربی حکام کے حوالے سے لکھا تھا کہ حماس حالیہ دنوں میں غزہ میں اپنی توانائی بحال کرنے اور المواصی اور النصیرات جیسے اہم علاقوں پر پھر سے قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

یدیعوت احارونوت نے اپنی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ حماس نے یک بارگی کافی حد تک اپنی توانائیاں بحال کر لی ہیں اور وہ امدادی کاروانوں کو لوٹنے والے گروہوں کا صفایا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button