صیہونی حکومت کا شام کے حصے بخرے کرنے کا خفیہ منصوبہ! عبرانی ذرائع کا انکشاف
شیعہ نیوز :ایک عبرانی اخبار نے صیہونی حکومت کے شام کو تقسیم کرنے کے خفیہ منصوبے سے پردہ اٹھایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عبرانی روزنامہ اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت شام کو کئی حصوں میں تقسیم کرنے کے ایک بین الاقوامی منصوبے پر غور کررہی ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا کہ مذکورہ صیہونی منصوبے کا خفیہ طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت، شب شہداء بیاد شہادتِ علامہ سید ضیاء الدین رضوی و شہدائے ملت جعفریہ منایا گیا
رپورٹ کے مطابق مذکورہ منصوبہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں زیر غور لا گیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کا شام میں مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
در ایں اثناء صیہونی جنگی کابینہ کے رکن ایلی کوہن نے بھی شام کی تقسیم پر کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔