غزہ پٹی، ملبوں تلے دبی دسیوں شہیدوں کے جنازوں کا انکشاف، شہیدوں کی تعداد 47 ہزار پار کر گئی
شیعہ نیوز: غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق، دسیوں شہیدوں کے جنازوں کے انکشاف کے بعد، غزہ کے شہدا کی تعداد 47 ہزار پار کر گئی۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق، جنگ بندی کے اعلان کے دوسرے دن تک 122 شہیدوں کے جنازوں کو انکشاف ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک شہیدوں کی تعداد 47 ہزار 35 تک پہنچ گئی جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار 91 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی نے نجی شعبے کی تیار کردہ مصنوعات کی قومی نمائش کا معائنہ کیا
بتایا گيا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 341 فلسطینی غزہ میں زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جنوری سے غزہ میں ایسی حالت میں جنگ بندی نافذ ہوئی ہے کہ صیہونی حکومت نے خون کی ہولی کھیلنے اور غزہ پٹی کو ویراں کرنے کے باوجود اپنے اعلان شدہ مقصد یعنی حماس کو ختم کرنے اور غزہ پر قبضے جیسے اعلانیہ اہداف حاصل نہیں کرسکی اور اب اسے عالمی سطح کے علاوہ اندرونی بحران کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔