پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان نے سینئر صحافیوں کی ہٹ لسٹ تیار کرلی، حکومت تحفظ فراہم کرے، الطاف حسین

شیعہ نیوز (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دہشت گرد عناصر کی جانب سے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کو دی جانیوالی دھمکیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دھمکیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ریکارڈ پر آچکی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے صحافیوں اور اینکر پرسنز کی ایک ہٹ لسٹ تیار کی گئی ہے جس میں حامد میر کا نام سرفہرست ہے جن پر کراچی میں دہشت گرد حملہ کیا جا چکا ہے، اس دہشت گرد حملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانا اور ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button