پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ مقصود ڈومکی کی وفد کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ سانحہ تفتان کے زخمیوں کی عیادت

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے وفد نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر قیادت سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ تفتان کے زخمی زائرین کی عیادت کی ، اس موقع پر ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی، کونسلر رجب علی اور ماسٹر خادم حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، زخمیوں سے ملاقات میں رہنما وں کا کہنا تھا کہ آپ ہر گز خود کو مسافر محسوس نہ کریں کوئٹہ کے مومنین بالخصوص ایم ڈبلیوایم کے کارکنان آپ کی ہر قسم کی خدمت کے لئے حاضر ہیں ،زخمی زائرین کا کہنا تھا کہ یہاں ڈاکٹرز مکمل تعاون کر رہے ہیں اور ہمیں کسی قسم کی تکلیف کا کوئی سامنا نہیں ، رہنمائوں نے زخمی زائرین امام رضاع کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button