Uncategorized

تمام اہلسنت جماعتوں نے بھی طالبان کیخلاف ضرب عضب آپریشن کی حمایت کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز (لاہور) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اورنائب ناظم اعلیٰ تنظیمات المدارس اہل سنت پاکستان، نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، خیرالامم فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پیر سید کرامت علی حسین شاہ سجادہ نشین علی پور سیداں شریف، آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ معاذالمصطفیٰ قادری، جامعۃ الازہرہ کے ناظم اعلیٰ اور سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان علامہ محمد قاسم علوی اور دیگر علماء و مشائخ اہل سنت نے پاک فوج کی جانب سے ’’ضرب عضب نامی آپریشن” شروع کرنے کی مکمل تائید وحمایت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ کریم آقا (ص) کے صدقے آپریشن کو کامیاب بنائے اور آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے۔ راہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پوری دنیا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلام کو بدنام کر دیا تھا اب آخری دہشت گرد کو واصل جہنم کر کے آپریشن ختم ہونا چاہیے۔

راہنماؤں نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپریشن کو نامکمل رکھا گیا تو آنے والے وقت میں مزید نقصان ہوسکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اسلام اور پاکستان کے بدترین دشمنوں کو ختم کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا اب پوری قوم حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے انتہا پسندانہ ذہن کو ختم کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ راہنماؤں نے مزید کہا کہ کچھ مذہبی راہنما آپریشن کی مخالفت کریں گے لیکن ان نام نہاد مذہبی راہنماؤں کو توجہ دینے کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ اکثریتی مکتبہ فکر اہل سنت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، اس لیے اب ضروری ہو گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اس کی اصل منزل دی جائے اور آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کر کے دم لیا جائے اسی میں پوری قوم کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی دہشت گردی کی وجہ سے غیر مسلموں نے مسلمان ہونا چھوڑ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button