جعفرطیار میں دفاع نجف و کربلا ریلی نکالی گئی
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں دفاع کربلا و نجف ریلی نکالی گئ۔ ریلی کا انتظام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان جعفرطیار یونٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ریلی کا آغاز بعد نماز مغریبین مرکزی مسجد سے ہوا جو نادعلی اسکوائر پر اختتام پذیز ہوئی۔ ریلی سے مرکزی مسجد کے پیش امام مولانا ذوالفقار جعفری اور جامعہ مسجد پہلوان گوٹھ کے امام جمعہ حتجہ السلام مولانا رضی حیدر زیدی صاحب نے کیا جبکہ علاقے کے نوحہ خوان حضرات نے نوحہ خوانی پیش کی۔ مقررین نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک تکفیری دہشتگرد گروہ بدامنی پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا عراق کے شیعہ اور سنی مقامات مقدسہ کے لئے متحد ہیں اور اگر ضرورت محسوس کی اور ہمارے مرجع اور ولی فقہی نے حکم جاری کیا تو ہم بھی مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے عازم سفر ہوجائیں گے۔ ریلی کا اختتام دعائے سلامتی امام زمان عج کی تلاوت کے ساتھ کیا گیا۔