Uncategorized

پانچ سو (500) سنی مدارس نے آپریش ضرب عضب کی حمایت کردی

شیعہ نیوز (لاہور) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل سے وابستہ پانچ سو سے زائد دینی مدارس کے سربراہوں نے ریاست مخالف دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب کی حمایت کر دی ہے۔ دینی مدارس کے مہتمم حضرات نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب کی حمایت قوم پر لازم اور فرض ہے کیونکہ یہ آپریشن پاکستان کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے اس لیے ملک بھر کے سنی دینی مدارس کے طلباء اور اساتذہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ آپریشن ضربِ عضب میں شریک پاک فوج کے افسر اور جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ ملک کے غداروں اور اسلام کے باغیوں کی سرکوبی کے لیے ہونے والا آپریشن قوم کے دل کی آواز ہے۔ غیور قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کی پشت پر کھڑا ہے۔ قومی راہنما متحد ہو کر آپریشن کی حمایت کریں کیونکہ آپریشن کی کامیابی کے لیے قومی اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔ اہلسنّت کے ہر دینی مدرسے میں آپریشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ حکومت دہشت گردوں سے رابطے رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔ آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔

اعلامیہ جاری کرنے والوں میں جامعہ قادریہ فیصل آباد، جامعہ سراجیہ رضویہ بھکر، جامعہ رضویہ فیصل آباد، دارالعلوم ضیاء القرآن فاضل، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ فاضل، جامعہ سعیدیہ فریدیہ بھکر، جامعہ اسلامیہ انوارِ مصطفی ٹوبہ ٹیک سنگھ، دارالعلوم فریدیہ رضویہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، دارالعلوم انوار الاسلام غلہ منڈی پیر محل، دارالعلوم صاحبِ لولاک پیر محل، دارالعلوم غوثیہ رضویہ کلورکوٹ، جامعہ محدّثِ اعظم چنیوٹ، جامعہ غوثیہ رضویہ مظہر الاسلام سمندری، جامعہ گلزارِ مدینہ سمندری، جامعہ فیض ہجویری سمندری، جامعہ قادریہ پہاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان، جامعہ جنیدیہ غفوریہ پشاور، جامعہ قادریہ رضویہ کراچی، جامعہ حضرت سلطان باہو کوئٹہ، جامعہ صوفیہ پناہ کے شریف فیصل آباد اور دیگر شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button