پاکستانی شیعہ خبریں

انجمن امامیہ گلگت کے وفد کی شیخ حسن جعفری سے ملاقات

شیعہ نیوز: مرکزی انجمن امامیہ گلگت اور ہئیت آئمہ گلگت کے وفد نے انجمن امامیہ گلگت کے صدر ساجد علی بیگ کی سربراہی میں سکردو کا دورہ کیا۔ سکردو میں مرکزی امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے بہت سارے اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور مل کر باہمی اتفاق و اتحاد سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئندہ بھی ملاقاتی سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وفد میں صدر کے ہمراہ ہیت آئمہ جماعت شیعہ گلگت کے سید محمد باقر کاظمی، انجمن امامیہ کے جنرل سیکرٹری سید قائم علی شاہ، برادر مہدی اور دیگر افراد موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button