پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام مرکزی شب دعا کا عظیم الشان اجتماع

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پر مرکزی شبِ دعا کا اجتماع بعنوان یوم مستضعفین جہاں نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر ہوا۔ تلاوت کلام پاک سے مرکزی دعائیہ اجتماع کا آغاز کیا۔ دعائے کمیل کی تلاوت مولانا حامد حسین مشہدی نے کی، شرکاء سے خطاب آیت اللہ غلام عباس رئیسی اور مولانا سید کاظم عباس نقوی نے کیا، جبکہ دستہ امامیہ کراچی ڈویژن کے صاحب بیاض جری سجاد اور عاطر حیدر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علماء کرام نے کہا کہ حقیقی منتظرین امام مہدی دنیا کے تمام باطل نظاموں اور ان کے اسباب و عوامل و ذرائع کی حقیقی شناخت رکھتے ہوئے ان کیخلاف بھرپور انداز میں جدوجہد کرتے رہیں، حقیقی منتظرین امام زمانہ حالات حاضرہ سے مکمل آگاہی رکھتے ہیں۔ علماء کرام نے کہا کہ امام زمانہ حضرت امام مہدی پیکر عدالت ہیں، پورا عالم انسانیت ان کا انتظار کر رہا ہے، مستضعفین جہان کی کامیابی کی امید ظہور امام مہدی علیہ السلام ہے۔

علماءکرام نے کہا کہ خمینی بت شکن و رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای جیسی حقیقی قیادت کی سرپرستی میں ہی مستضعفین جہان مستکبرین کے خلاف کامیاب قیام کر سکتے ہیں، جو تعجیلِ ظہور امام مہدی علیہ السلام کا حقیقی معنوں میں راہ ہموار کریگا۔ علماء کرام نے کہا کہ حضرت امام مہدیؑ کی ذمہ داری عدل و انصاف قائم کرنا ہے، عالم انسانیت کو حضرت امام مہدی کے ذریعے جس عدل و انصاف کے قیام کا انتظار ہے، وہ زندگی کے تمام شعبوں میں قائم ہونے والا عدل ہے، حقیقی منتظرین امام مہدی کی ذمہ داری ہے کہ غیبت امام کے دوران باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے عدل و انصاف کے قیام کیلئے کوشاں رہیں۔ مرکزی شب دعا کے اجتماع میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر سید دیباج عابدی، عہداران و کارکنان سمیت کثیر تعداد میں عاشقان امام مہدی نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button