دنیا

صیہونی وزیر خارجہ کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں نئی ​​شکایت درج

شیعہ نیوز: صیہونی وزیر خارجہ کے دورہ برسلز کے موقع پر فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم نے عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کراتے ہوئے اس قاتل وزیر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیئم میں قائم قانونی فرم "ہند رجب” نے صیہونی وزیر خارجہ "گدون ساعر” کے خلاف غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل کے الزام میں عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائی ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت نے لکھا کہ یورپ میں متعدد فلسطینی کارکنوں کی طرف سے قائم کردہ تنظیم ہند رجب نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے برسلز کے دورے سے قبل عالمی عدالت انصاف میں شکایت جمع کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید الشہداء اسکائوٹس اور شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد

اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ جدعون ساعر نیتن یاہو کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ "ہند رجب” انسٹی ٹیوٹ فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے بارے میں دستاویزات جمع کرنے اور بین الاقوامی سطح پر صہیونی کمانڈروں اور فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اقدام کرتا ہے۔

ہند رجب ایک 5 سالہ فلسطینی بچہ تھا جسے 29 جنوری 2024 کو غزہ شہر کے جنوب میں صہیونی فوج نے اہل خانہ سمیت شہید کردیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button